18 جون، 2021، 8:19 AM

خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو خطے کے حقائق پر توجہ دینی چاہیے

خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو خطے کے حقائق پر توجہ دینی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کے فرسودہ اور تکراری بیان کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن مالک کو خطے کے حقائق پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  سعید خطیب زادہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے فرسودہ اور تکراری بیان کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو خطے کے حقائق پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ خطیب زادہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے بیان کو غیر تعمیری قراردیتے ہوئے کہا کہ  خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کو متضاد اور دوگانہ پالیسی سے گریز کرنا چاہیے اور غیر تعمیری اور فرسودہ بیانات کے بجائے مذاکرات اور گفتگو کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔

خطیب زادہ نے خلیج فارس کے بعض رکن ممالک کی طرف سے غاصب صہیونی حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک نے اسرائيل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزارء خارجہ کے بیان کو مردود قراردیتے ہوئے کہا کہ  ایران نے ہمیشہ عالمی قوانین پر عمل کیا ہے ۔ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ تین جزائر " ابو موسی ، تنب بزرگ اور تنب کوچک " ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی باہمی مذاکرات اور افہام و تفہیم  پر استوار ہے اور ایران تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

News ID 1906988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha